:گوادر
پسنی سمیت گوادر بھر میں آئے روز ایرانی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے سبب ماہیگیری شعبہ سے وابستہ سمیت عام عوام میں شدید بے چینی ہائی جاتی ہے۔ غریب ماہیگیروں کے مطابق ضلع بھر میں ایرانی ایندھن کی نرخ میں بے ضابطگی کی وجہ سے ایرانی ایندھن کی ڈیلروں کی من مانیاں عروج پر ہیں جس کے سبب اس ہوشربا و کمر توڑ مہنگائی کے باعث عام عوام میں شدید پریشانی و بے چینی پائی جاتی ہے جو ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
انہوں نے کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر انتظامیہ کی جانب ان خودساختہ قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو ان کے بچے نان شبینہ کے محتان ہونگے اور ان کے گھروں میں دال روٹی تک کے لالے پڑھ جائیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.