پنجگور:
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پنجگور نے ٹیچنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور سہولتوں کی ققدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے- پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجگور کے صدر ڈاکٹر ایوب مراد بلوچ پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پنجگور کے صدر محمد اعظم بلوچ نے پی ایم اے کے ڈاکٹر حمزہ بلوچ، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنما جاوید کچکول بلوچ سیدی بلوچ حفیظ نوشیروانی شکیل احمد بلوچ نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات سمیت دیگر سہولتوں کی فقدان کے باعث ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آئے روز واقعات کے دوران شعبہ حادثات میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر اسٹاف کو زدکوپ اور گالی گلوچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور کو صرف کاغذوں کی حد تک ٹیچنگ ہسپتال کا تو درجہ دے دیا گیا ہے لیکن ثیچنگ ہسپتال نہ ڈاکٹرز نہ پیرامیڈیکل اسٹاف کا اضافہ اور نہ ہی ادویات اور سہولتیں فراہم کی گئی ہے ہر کوئی اسپتال میں آکر ہمیں ٹیچنگ ہسپتال کا طعنہ دیکر گالی سے نواز کر واپس چلا جاتا ہے- حالانکہ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور اپنے محدود وسائل ڈاکٹروں کی کمی کے باوجود عوامی خدمت میں سرشار دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے لیکن سہولتوں کی فقدان کے باعث ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کو عوام کی غیر مناسب رویہ سے انتہائی دھکت کا سامنا کرنا ہڑتا ہے اور عوام کی رویہ سے نالاں ڈاکٹروں نے پنجگور آنے اور ڈیوٹی دینے سے بھی معزرت کی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے-
انہوں نے پنجگور میں سیاسی جماعتوں کی رویہ پر بھی افسوس کیا- انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دیگر مسائل پر سخت احتجاج جلسہ جلوس اور ریلی نکال سکتے ہیں لیکن کسی سیاسی جماعت نے اج تک ٹیچنگ ہسپتال میں سہولتوں کی فقدان اور ڈاکٹروں کی کمی کے بارے میں کھبی احتجاج نہیں کیا ہے ٹیچنگ ہسپتال کو صرف ڈاکٹروں اور پیرامیدیکل کے کندوں پر ڈال کر صرف ڈاکٹروں کو برابھلا کہنے تک خود کو محدود کردیا ہے- انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی اور ادویات کی فقدان کے باعث ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اور پیرامیدیکل اسٹاف شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں روزانہ ڈاکٹر اور پیرامیدیکل اسٹاف عوام کی غیر مناسب رویہ کی وجہ سے تزلیل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں 17 ڈاکٹرز میں سے 15 ڈاکٹرز موجود نہیں ہے صرف 2 ڈاکٹرز ڈیوٹی کررہے ہیں ہسپتال میں جو ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں انکی حوصلہ افزائی کے بجائے انھیں روز گالی سے نوازہ جاتا ہے جو انتہائی غیر مناسب رویہ ہے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پیرامیدیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ فوری طور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرکے ادویات سمیت سہولتیں فراہم کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.