:تربت
31جولائی 2023کوتربت سے گزشتہ ہفتے آپسرڈاکی بازارمیں اپنے گھرجاتے ہوئے جبری گمشدگی کے شکارنوجوان نوشادبلوچ ولدمیاہ کے اہلخانہ نے تربت سول سوسائٹی کے کنوینرگلزاردوست کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ نوشاد بلوچ ایک طالب علم اورکسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں لہٰذااسے فوری طوربازیاب اوررہاکیاجائے۔
پریس کانفرنس میں اہلخانہ کے خواتین اوربچیوں کی ایک بڑی تعدادنےشرکت کی۔
بعدازاں تربت پریس کلب روڈسے کمشنرآفس تک ریلی نکالی گئی اورکمشنرآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
بعدازاں کمشنرآفس میں کمشنرمکران ڈویژن سید فیصل احمدسے ملاقات کی گئی جنہوں نے اہلخانہ کویقین دلایاکہ نوشادبلوچ کی بازیابی کے لئے اقدام اٹھایاجائے گا،اس دوران اے سی تربت بہرام سلیم بھی موجودتھے۔