وڈھ کشیدگی میں کمی کے باوجود تعلیم ادارے ابھی تک بند دو ہفتوں سے تعلیمی اداروں کے بندش سے سینکڑوں بچوں کی تعلیم متاثر۔
تفصیلات کے مطابق وڈھ میں جاری کشیدہ صورتحال اور جنگی ماحول سے وڈھ بازار میں قائم گرلز کالج،کلی شیر جان بوائز ہائی اسکول،وڈھ انٹر کالج ،وڈھ لسبیلہ اوتھل یونیورسٹی کیمپس،وڈھ سردار منیر جان مینگل پبلک ہائی اسکول،گرلز مڈل اسکول سرداری شہر سمیت تمام تعلیمی ادارے گزشتہ دو ہفتوں سے مکمل طور پر بند ہیں تعلیمی اداروں کے بندئش سے بچوں کے تعلیم کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ والدین بھی شدید کوفت سے دوچار ہیں۔
انکا کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم پہلے مردم شماری کے دوران بھی متاثر ہوئی تھی اور اب وڈھ کے حالات کی وجہ سے بچوں کا تعلیم متاثر ہورہا ہے۔
دوسری جانب تعلیم اداروں کے بندئش پر ضلعی انتظامیہ بھی مکمل خاموش نظر آرہی ہیں، اور وڈھ انٹر کالج کے عمارت میں فورسز نے ڈھیرے ڈال دئے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.