کوئٹہ ۔ وڈھ میں صورتحال تاحال کشیدہ ہے،نجی ملیشیامینگل قبائل کے خلاف مورچہ زن ہے،علاقے میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کے لئے مرکزی شاہراہ پرسیکورٹی اداروں کے اہلکاروں ہائی الرٹ کردیاگیاہے
جبکہ پورے علاقے میں فورسزکی بھاری تعدادتعنیات کردی گئی ہے،جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے سرکاری حمایت یافتہ نجی ملیشیاکی وڈھ کی صورتحال کومخدوش بنانے کے خلاف کل پیرکوبلوچستان بھرمیں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے اوراس کی بلوچستان بھرکے ٹرانسپورٹرزنے حمایت کی ہے اورعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل شام تک شاہراہوں پرسفرسے گریزکریں تاکہ انہیں کسی زحمت کاسامنانہ کرناپڑے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.