خضدار۔ وڈھ سے آمدہ اطلاعات اورمائیکروبلاگنگ ویب ٹویٹرپرسرگرم بلوچ ذرائع ابلاغ کے مطابق وڈھ میں مینگل قبائل کے خلاف سرکاری حمایت شخص اپنی نجی ملیشیاکے ساتھ مسلح ہوکرمورچہ زن ہوچکے ہیں،
اطلاعات کے مطابق وڈھ میں دکانیں اورمارکیٹ بندکردئیے گئے ہیں،جبکہ گزشتہ رات خضدارسے ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنروڈھ کے آفس میں پہنچنے کی اطلاعات تھیں جس کاسبب مسلح تصادم کاخدشہ بتایاجاتاہے
،ذرائع کے مطابق مینگل قبائل کے موروثی قبائلی سربراہ سرداراسدمینگل نے پاکستان اورافغانستان بھرسے مینگل قبائل کے افرادکووڈھ پہنچنے کی تاکیدکی گئی ہے،
ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل اورسرداراسدمینگل وڈھ میں موجودہیں،سرداراخترمینگل سے رابطے کی کوشش کی گئی ہے
تاہم ان کے موبائل فون بندہیں،تاہم اب تک قبائل کے مورچہ زن ہونے اورصورتحال کی اس نہج پرپہنچنے کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.