کوئٹہ:
وڈھ میں خوف کاراج برقرار۔ دوطرفہ فائرنگ و بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے علاقے میں امن وامان بری طرح متاثرہے،علاقے میں کاروبارشدیداثرپزیر، شاہراہ پر گولیوں کی تڑتڑا ھٹ نے ٹریفک کو معطل کردیاہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق چھوٹی اور بڑی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے،متعددگاڑیوں کے ٹائربرسٹ ہوئے۔
جنگ زدہ علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لئے سرکاری اورقبائلی سطح پرکوئی ٹھوس اقدام دیکھنے میں نہیں آرہاہے اورجنگ طوالت اختیارکرتاجارہاہے۔