وڈھ کی کشیدہ صورتحال کے باعث بی این پی کی مرکزی کال پر کی گئی ہڑتال سے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں سرکاری حمایت یافتہ نجی ملیشیاکی وڈھ کی صورتحال کومخدوش بنانے کے خلاف بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال ،اہم شاہراہیں بلاک
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 2 درجن سے زائد مقامات پر روڈ بلاک ،ٹریفک معطل۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال کے مطابق ڈیتھ اسکواڈ کی سرکاری سرپرستی اور سردار اختر جان مینگل کے خلاف سازشوں کے خلاف بلوچستان بھر میں قومی شاہرایں بند کر دی گئی ہے جس کی باعث ٹریفک کی روانی مکمل روک دی گئی۔
بی این پی کی قائدین اور ورکروں نے کوئٹہ اور اطراف میں 3 جگہوں پر قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔
بلوچستان کے دیگر علاقوں کچلاک ،قلعہ سیف اللہ ، ہرنائی ،نوشکی خاران دالبندین،پنجگور، تربت گوادر ،حب، اواران ، وڈھ، خضدار، سوراب، بسیمہ، قلات ، منگچر ،مستونگ سبی ڈیرہ مراد جمالی،بارکھان ، میں مکمل پہیہ جام ہڑتال رہا اور ٹریفک روک دی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.