بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم بزرگ بلوچ قوم دوست سیاستدان راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی برسی کی مناسبت سے 2ستمبر بروز جمعہ منعقد ہونے والا جلسہ حالیہ بارشوں‘ سیلابی صورتحال‘ معاشی بحران اور بلوچستان کے عوام جومشکل میں ہیں ان حالات کے پیش نظر پارٹی نے 2ستمبر کا جلسہ عام ملتوی کر دیا ہے لیکن دو ستمبر کو وڈھ میں قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کی جائے گی جبکہ تمام اضلاع اپنے اپنے علاقوں میں تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد یقینی بنائیں گے اور عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے پوری زندگی بلوچ سندھی اور محکوم اقوام کی قومی تحریک کیلئے وقف کر دی، ایسی عظیم شخصیات تاریخ میں کم ہی پیدا ہوتے ہیں جو معاشرے میں انصاف کی سربلندی کی خاطر جدوجہد کرتے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع موجودہ حالات کے پیش نظر تعزیتی ریفرنسز اور عظیم شخصیت کی جدوجہد کی پاسداری کا عزم کریں-
بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کے رہنماءو کارکن راہشون کے تحریک کو مشعل راہ سمجھ کر تحریک کو آگے بڑھائیں- راہشون مستقل مزاجی کے ساتھ قومی تحریک سے وابستہ رہے اسی جوش و جذبے کے ساتھ ہم نے راہشون کے فکر و فلسفے کو آگے بڑھانا ہے راہشون کے فکر و شعور سے لیس بلوچ فرزند آج بھی ان کے خیالات افکار پر عمل پیرا ہیں اور راہشون ہمارے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں کیونکہ ان کی سیاسی سوچ ‘احساسات و جذبات کی پارٹی آج بھی ترجمانی کر رہی ہے پارٹی پہلی برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی اور یقینا پارٹی کارکن یہ عہد کرنے میں پیچھے نہیں رہیں گے اور فکر و فلسفے پر برسرپیکار رہیں گے اور تحریک کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں گے- بی این پی راہشون کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 2ستمبر کو تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی۔ جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.