جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان بجٹ کرپشن کا بجٹ ہے صوبے کے بجٹ میں کسی میگا منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا بلوچستان کے وزیر داخلہ نے گواد رمیں آکر فرعونیت کی ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وڈھ کو مسلح جتھوں سے پاک کیا جائے ۔
وزیرداخلہ نے گوادر میں تو طاقت استعمال کیا لیکن وڈھ میں ان کا لہجہ کیوں نرم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں دونوں مسلح لوگ گزشتہ 6روز سے آمنے سامنے ہیں اس مسئلے کا حل نکا لا جائے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا ہدایت الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ماجد جوہر رہا نہ ہوئے تو عید کے دن بھی گوادر میں ریلی نکالیں گے جھوٹے مقدمات کیخلاف 26جون سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.