وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈاکٹروں کی مختلف کیٹیگری میں خالی آسامیوں پر ایڈ ہاک کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے
وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد 897 ڈاکٹروں کی ایڈہاک /کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جائیں گی ان آسامیوں میں میڈیکل آفیسر لیڈی میڈیکل آفیسر ڈینٹل سرجن سپیشلسٹ اسسٹنٹ پروفیسر اور سینئیر رجسٹرار شامل ہیں ایڈہاک اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے جانے والے ڈاکٹروں کو دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں تعینات کیا جائے گا
اس اقدام کا مقصد ڈاکٹروں کی کمی کو فوری طور پر پورا کر کے عوام کو انکی دہلیز پر علاج کی سہولت کی فراہمی ہے وزیراعلیٰ کی واضع ہدایت ہے کہ بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کی کوئٹہ سمیت کسی بھی بڑے اسپتال میں میں تقرری نہیں کی جائے گی آسامیوں پر بھرتی کے لئے سیکریٹری صحت کی سرپراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی میں محکمہ صحت کے سینٹر پروفیسر ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا ہے بھرتی ہو نے والے ڈاکٹروں کی حاضری اور سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کیلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ مانیٹرنگ میکنزم مرتب کریگا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.