کوئٹہ:
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن مرکزی کمیٹی سردار محمد اسلم بزنجو نے وفد کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے وڈھ میں ملاقات کی ہے۔
وفد میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و خضدار کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ حمید بلوچ ، نیشنل پارٹی کے سرکردہ رہنما و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد شامل تھے۔
ملاقات میں سیاسی وعلاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا موجودہ سیاسی علاقائی صورتحال کے پیش نظر بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیئے مثبت رویوں، نچلی سطح پر نظریات پر کاربند سیاسی کارکنان کے درمیان باہمی تعاون و اعتماد سازی اور اصول پسند ہم خیال قوتوں کے درمیان سیاسی ماحول سازگار بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پراتفاق کیاگیا