نیشنل پارٹی کے اعلی سطح وفد کا پارٹی کے مرکزی سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات۔ وفد میں دیگر پارٹی کے مرکزی سینئیر نائب صدر میر کبیر جان محمد شہی، صوبائی صدر پنجاب ایوب ملک، سینیٹر میر طاہر بزنجو اور سینیٹر کہدہ اکرم دشتی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص بلوچستان کی مخدوش صورتحال اور بلوچ جوانوں بشمول بلوچ طلبہ کی جبری نما گمشدگی میں تیزی پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی ڈائیلاگ پر زور دیا اور ان مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.