نیشنل پارٹی خاران کا سینئر باڈی اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریت میں منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ تھے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جنرل سیکرٹری خورشید عالم،نائب صدر شاہ فیصل کبدانی، مرکزی کونسلر میر صغیر احمد بادینی، میر شاہ میرخان فقیرزئی، سید مقبول احمد، میر شاہ زمان نوشیروانی،یونس بلوچ،حاجی عبدالرؤف شاھوانی، حاجی عبدالرشید عیسی زئی، ڈاکٹر خادم حسین، میر برکت اللہ تگاپی، حاجی محمد یعقوب مزارزئی،ظفر مراد حاجزئی، اللہ رحم سیاپاد، امان اللہ بلوچ، عبدالرزاق لوراجہ، خلیل احمد محمد ایوب محمدحسنی،بی ایس او پجار کے سی سی ممبر غنی حسرت، آصف نور، زونل جونئیر نائب صدر عدنان نور سینئر رہنما سونو بلوچ سمیت دیگر کارکناں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے نیشنل بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گی ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد خاران کے اہم شخصات اور سیاسی رہنما معتبرین نیشنل پارٹی میں شامل ہونگے جنکے شامل ھونے سے نیشنل پارٹی خاران میں مزید منظم و فعال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خاران کے باشعور عوام نے ہمیشہ سیاسی فیصلہ کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ حقیقی سیاست کے فروغ میں ہمارے ساتھ دینگے ۔
انہوں نے کہا بلوچستان اور بلوچ قوم بہت مشکلات کا شکار ہے سیاسی عمل کو سبوتاز کرنے کےلئے تعلیمی اداروں میں طلباء کو سیاست کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج سیاسی جماعتوں کے رہنما جس پارٹی اور محاز پہ جدوجہد کررہے ہیں انکو شعور اور آگائی بی ایس او نے دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خاران زرعی علاقہ ہے اور لوگوں کا انحصار زراعت پر ہے لیکن یوریا کھاد افغانستان اسمگل ھورہا ہے اور افسوس کی بات ہے اس منفی عمل میں ہمارے اپنے خاران کے باشندے ملوث ہے ہم ضلعی انتظامیہ اپیل کرتے ہیں کہ اس عمل کے خلاف اقدامات اٹھائے۔