کوئٹہ :
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کا گزشتہ روز ٹراما سینٹر کے ناخوشگوار واقعہ کے تناظر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتا ل کا نوٹس۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی ینگ ڈاکٹرز سے بات چیت کے لیے سول اسپتال آمد۔
وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر بہار شاہ اور ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا صوبائی وزیر اطلاعات کی سول اسپتال آمد پر استقبال۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ معاملے کا نوٹس لینے اور اس کے حل میں دلچسپی پر نگراں وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں۔
بعدازاں وائے ڈی اے، پی ایم اے، پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن اور فارماسٹس ایسوسی ایشن کی لیڈر شپ کا فوری طور پر ایمرجینسی سروسز بحال کرنے کا اعلان کیاگیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.