نوشکی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ میں بلوچ قوم کے عظیم شاعر ادیب اور سیاسی رھبر میر گل خان نصیر کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک اجلاس منعقد ھوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر میر بہادر خان مینگل نے کی جبکہ اسٹیج کے فرائض ضلعی انفارمیشن سیکریٹری صاحب خان مینگل نے سرانجام دیئے۔
اجلاس سے میر خورشید جمالدینی میر وزیر خان مینگل اور صدر مجلس میر بہادر خان مینگل نے خطاب کیا۔ مقررین نے ملک الشعراء میر گل خان نصیر کے سیاسی و ادبی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور کہا کہ انکی شاعری نوجوان نسل کے لیئے مشعل راہ ھے انہوں نے اپنی شاعری میں تعلیم اور شعوری قومی جد و جہد پر زور ڈالا ھے- قومی جد و جہد کو عملی جامہ پہنانے اور اپنی فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ھونے کی پاداش میں تیس سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کی۔ انکی زندگی بلوچ قوم کے لیئے ایک بہترین نمونہ اور انکی تحریریں قومی سیاست میں شعوری رخ کی مثال ھے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.