چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی وڈھ کی کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئےآج وڈھ پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف سراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سردار اختر مینگل اور میر شفیق مینگل کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی لانے کیلئے باقاعدہ مصالحتی کوششوں کا آغازکردیا ہے۔
اس سلسلے میں وہ آج سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی و دیگر معززین کے ہمراہ وڈھ پہنچیں گے جہاں پر وہ سردار اسد مینگل اور میر شفیق مینگل سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے ایڈیشنل سیکر ٹری محمد ہاشم داوی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے وڈھ کی کشیدہ صورتحال کی بابت تمام پارلیمانی لیڈر کے نشست 21جولائی 2023بوقت سہ پہر 3بجے طلب کی گئی ہے۔
اجلاس میں وڈھ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بابت غور حوض کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا یہ مراسلہ جمعرات کو تمام پارلیمانی لیڈرز کو جاری کیا گیا تاکہ وہ بروقت حاضر ہوکر وڈھ کے مسئلہ پر اپنا موقف اور مسئلہ کا حل پیش کرسکے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.