تربت:
پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی چیف آرگنائزر و ضلع کیچ کے صدر ظریف علیان رند، ٹیچنگ ہسپتال تربت کے صدر کامریڈ عبدالباقی بلوچ، ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن ضلع کیچ و ٹیچنگ ہسپتال یونٹ کے آرگنائزر ڈاکٹر عمران رفیق نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کیچ میں محکمہ صحت کی پوسٹوں پر میرٹ کو پامال کیا گیا تو ہم بہت جلد عوامی رابطہ مہم چلائیں گے جس میں سول سوسائٹی، آل پارٹیز ہر طبقہ فکر سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان بھر میں اس نا انصافی کیخلاف احتجاج و ہڑتال کیلئے اپنے صوبائی کابینہ و صوبائی صدور سے اپیل کریں گے۔
کیونکہ اگر آج ان بے ضابطگیوں کو نہیں روکا تو یہ نان ٹیکنیکل کی وباء پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے گی، پھر بلوچستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے علاج و معالجہ برائے نام ہوگی، یہاں موت رقص کرتا نظر آئے گا، اس پسماندہ صوبے کو طب کے حوالے مزید پسماندگی نہیں ہونے دیں گے اور سوچنے کی بات ہے ہزاروں امیدواروں کی مختلف کیٹگری میں ایک ہی دن ٹیسٹ اور بغیر شارٹ لسٹ تمام امیدواروں کی فورآ دوسرے دن انٹرویوز پہلے سے شک و شبہ میں اضافے کی باعث بنا اب پاس امیدواروں کی ناموں کی فہرست کو آویزاں نہ کرنا مزید اس گمان کو تقویت دے رہا ہے کہ ٹیکنیکل اور اصل امیدواروں کو ترجیح نہیں دیا گیا ہے۔محکمہ صحت میں کام کرنے والے ٹیکنیکل کو پرموشن نہیں دینا اور لواحقین کوٹہ پر عمل نہیں کرنا ایسے کئی سوالات ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.