تربت:
ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے بلوچستان میں جرنل مشرف کی لگائی گئی آگ ابھی تک بھڑک رہی ہے بلوچستان کے نوجوان روزانہ لاپتہ ہورہے ہیں اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ ہمارے عورتیں روزانہ اٹھائے جارہے ہیں لیکن اس ملک کے حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی اور صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے آسکانی تربت اور شاہی تمپ تربت میں پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شمولیتی جلسے سے واجہ ابوالحسن، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، واجہ نثار بزنجو، ملا برکت، احسان درازی، محمد اقبال، حاجی غلام یاسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ جبری طور پر لاپتہ ہونے والے واقعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اب تو خواتین بھی محفوظ نہیں تربت کے اب کراچی سے بھی ایک بلوچ آرٹسٹ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا انھوں نے کھاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اقتدار کے نشے میں اخلاقی اور تہذیبی حدود کا خیال رکھیں حالات کو اس قدر نہ بگاڑیں کہ پھر ان کو سنبھالنا ممکن نہ ہو
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.