کیچ:
مکران میں کرونا میں اضافے کے پیشِ نظر 25 جولائی سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس دوران تمام دکانیں، ہوٹل اور ریستوران بند رہیں گے۔ تمام مچھلی مارکیٹس میں کاروبار کے علاوہ پارکس میں آمد، میدانوں میں کھیل اور مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب وبا سے بچاؤ کے لیے مکران ڈویژن میں گوادر اور تربت میں اسپرے مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران عوامی مقامات کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈوں میں اسپرے کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر بلوچستان کی جانب سے پبلک ہیلتھ لیبارٹری پنجگور میں PCR ٹیسٹنگ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے. مورخہ 30 جولائی 2021 کو 138 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 135 سیمپل کورونا نیگیٹیو اور 03 سیمپل کورونا پازیٹیو پائے گئے۔