مکران میں ایرانی بجلی طلب سے زائدموجودہونے کاانکشاف۔شارلٹ فال اورلائن لاسزپوراکرنے کے لئے مصنوعی اورطویل لوڈشیڈنگ 30 جون تک جاری رہنے کاامکان۔
کیسکوذرائع کے مطابق مکران کے تینوں اضلاع کوایران سے اس کی طلب کے مطابق بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔
لیکن بجلی چوری ہونے اورکئی رہائشی علاقوں سمیت سرکاری اداروں میں بجلی کے واجبات ادانہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شارلٹ فال اورلائن لاسزکامسئلہ پیداہوچکاہے،اورجوہمیشہ پیداہوتارہاہے۔
کیسکو ان نقصانات کے ازالے کے لئے طویل اورمصنوعی لوڈشیڈنگ کاسہارہ لے رہی ہے تاکہ ادارہ اپنے نقصانات کوکاغذی کارروائی میں درست کرسکے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ 30 جون تک جاری رہنے کاامکان ہے۔