کوئٹہ:
بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے شہروں میں طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سیلابی صورتِ حال ہے رپورٹس کے مطابق بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے ، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گِر گئے اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ،مکران ، ڈیرہ بگٹی ،لورالائی، قلات، نصیرآباد، سبی اور مکران میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ دریاؤں میں تیزبھاؤ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
جبکہ پیرکے روزکیچ میں موسلادھاربارش برسی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی،لیکن کاشتکاروں کے مطابق مون سون کی بارشیں اگرطوالت اختیارکرلین توکھجورکی اعلیٰ قسم بیگم جنگی کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے۔
یادرہے گزشتہ سال مون سون کی بارشوں نے بیگم جنگی اورہلینی کے اقسام شدیدنقصان پہنچایاتھاجس سے کجھورکی فصل وابستہ افرادکوکروڑوں روپے کانقصان پہنچاتھا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.