منگچر میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد جانبحق ہوگئے- یہ حادثہ ایک کوچ اور گاڑی کے بیچ تصادم کی صورت میں پیش آیا- حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین دو بچوں سمیت پانچ افراد جاںبحق ہوگئے-
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ منگچر کے مقام پر بدرنگ کے ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور ٹویوٹا کار میں تصادم پھسلن کی وجہ سے پیش آیا- ٹویوٹا کار میں سوار پانچ افراد موقع پر جانبحق ہوگئے-
لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے بدرنگ ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم جس کے باعث کار میں سوار سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع قوم سید سکنہ حرمزئی پشین اور اس کے ساتھ سوار دو خواتین اور دو بچے موقع پر جانبحق ہوگئے- کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا- انتظامیہ نے نعشیں قریبی ہسپتال میں منتقل کر دی ہیں۔