تربت:
بجلی جیسی بنیادی ضرورت کے لیے ڈی بلوچ پر دھرنا دیئے تمپ و مند کے عوام نے کہا ہے کہ مند تمپ کے مکین ایک طویل عرصے سے بنیادی انسانی ضرورت بجلی کی فراہمی کے لئے سراپا احتجاج تھے لیکن انکی نہیں سنی گئی۔
آج بحالت مجبوری مظاہرین ایم ایٹ شاہراہ پر اپنا احتجاج منتقل کرنے پہ مجبور ہوئے ہیں اور گزشتہ تین دنوں سے ڈی بلوچ پوائنٹ پر دن رات دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
اسی دوران سرکار کے معاوضہ خور اور استحصالی ٹولے سے وابستہ نام نہاد شخصیات احتجاج کو سبوتاژ کرنے کیلئے مختلف پراپیگنڈا کررہے ہیں تاکہ مظاہرین کی حوصلہ شکنی ہو اور سرکار کی مکروہ کردار کو ایک بار پھر چھپایاجاسکے۔
بلوچستان کے عوام بخوبی واقف ہیں ایسے کالے بھیڑوں سے جو بلوچ بن کر بلوچ کی پیٹ پر چرا گھونپتے ہیں اور حق و سچ کی صدا بلند کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ یہی انکا تاریخی وطیرہ رہا ہے اور یہ یہی کرتے رہینگے ۔
تاہم مظاہرین کے حوصلے بلند ہیں اور کیچ و مکران کے غیور عوام انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سازشی عناصر کے عزائم ناکام ہونگے۔