مند گیاب میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو ہلاک کردیا۔
منگل کی شام مند کے علاقے گیاب کے فٹ بال گراؤنڈ میں موٹرسائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کرکے بھرام ولد فقیر ساکن ھوزئی مند اور واجو دین محمد ولد نائب ساکن گیاب کو ہلاک کردیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے وہاں جاکر لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جبکہ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ۔
دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ دسمبر بروز منگل کیچ کے علاقےمندگیاب کے فٹبال گراؤنڈ میں ہمارے سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے دو کارندے بہرام ولد فقیر سکنہ مند ھوزی اور دین محمد ولد نائفسکنہ مند گیاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں افراد منحرف سرمچار تھے، دو ہزار بیس میں انہوں نے پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ پھروہ پاکستانی فوج کی سرپرستی میں چلنے والی ڈیتھ اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔ مذکورہ افراد کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے ساتھ متعدد آپریشنوں میں بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ لوگوں کو کو تنگ کر کے بھتہ وصول کرنا، چوری ڈکیتیاور منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے۔