کراچی:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی پریس ریلیز میں کراچی میں محمد عامر بلوچ اور بلال بلوچ کی پولیس کے ہاتھوں شہادت اور دو بلوچ نوجوانوں کو شدید زخمی وہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل وغارت گری اور گرفتاریاں قابل مذمت وقابل نفرت عمل ہے.
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کی پولیس گردی انسانی حقوق کی پامالی اور خالصتاََ دہشتگردی کے مترادف ہے ،بے دردی کے ساتھ انسانی حقوق کی پامالی کی گئی، پولیس کے آفیسران نے انہیں گھروں سے گرفتار کرکے چند گھنٹے ٹارچر سیلوں میں اذیت دی اور اس کے بعد انہیں بے دردی سے قتل کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت اور کراچی انتظامیہ کی عوام وبے گناہ لوگوں کی قتل وغارت گیری میں ہاتھ رنگے ہوئے ہیں.
بیان میں کہا گیا کہ فوری طور پر انسانیت دشمن اور بے گناہ بلوچ جوانوں کے قتل وغارت گیری میں ملوث پولیس آفیسران کے خلاف اعلیٰ جوڈیشل تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائیں اور پولیس گردی کے وحیشانہ کردار کو بے نقاب کیا جائے.
بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ نوجوانوں کے ساتھ جو وحیشانہ رویہ رکھا گیا اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریگی اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہر فورم پر ان ذمہ داروں کے خلاف جدوجہد کی جائیگی تاکہ ان مظلوم نوجوانوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے.
بیان کے آخر میں بلوچ نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ان شہداء کی خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف جدوجہد کی جائیگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.