یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھ کر تربت یونیورسٹی میں آئی ٹی سہولیات کو مزید بہتراور انہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے ایک جامع منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت یونیورسٹی کے فیکلٹی آف اکنامکس کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کے لئے جدید کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرجان محمد کا کہنا تھا کہ طالب علم یونیورسٹی کے بنیادی اسٹیک ہولڈرزہیں، محدود وسائل کے باوجود ان کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں