تحصیل ماشکیل میں لدگشت کے ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماشکیل میں لدگشت کے ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اہسپتال ماشکیل منتقل کر دی۔
لاش کی شناخت شبیر احمد ولد محمد شریف سمالانی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعدلاش کو ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
زرائع کے مطابق شبیر احمد گذشتہ دن گھر سے باہر گیا تھا اور آج ان کی لاش ملی ہے ،پولیس کا کہنا تھا کہ شبیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ قتل ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہے پولیس واقع کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.