پولیس کے مطابق لورالائی کے علا قے کلی نیو باور لورالائی میں فائرنگ کے نتیجے میں جلات خان ولد اخترمحمداوتمان خیل ساکن کلی ٹِھٹی کاکڑان زخمی ہو گیا۔
پو لیس نے زخمی کوفوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
دریں اثناء وڈھ میں شاہراہ پر سفر کرنے والے کار گاڑی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص لیاقت ہزارہ زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال پہنچاد یا گیا واقعہ کے بعد احتجاجاً کچھ دیر کے لئے شاہراہ ٹریفک کے لئے بھی بلا ک کیا گیا۔
دریں ا ثناء خاران میں محمد عاقل ولد گل محم دسرمستانی حسن زئی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور 125 موٹر سائیکل لے کرفرارہوگئے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.