کوئٹہ:
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ لاہور میں دھماکے کے بعد بلوچ طلباء کو تنگ کیا جا رہا ہے جو ناپسندیدہ حرکت ہے، اس قسم کے ریاستی دہشتگردی سے وفاق کمزور ہو رہی ہے- ریاستی ظلم سے نفرت کی خلیج میں اور اضافہ ہو رہا ہے، جب تک یہاں بسنے والی قوموں کی حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے قومی جمہوری جدوجہد جاری رہے گی-
انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی جناح نے خان قلات سے
Instrument of Accession of Kalat State
پہ بھی دستخط کیے تھے، اس دستاویز کو اکثر ہم ٹویٹرپر اجاگر کرتے رہے ہیں، اگر صدارتی حکمرانی کی نئی بات ہو رہی ہے تو ہم خان قلات اور جناح کے معاہدے کے نفاذ کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.