لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9736 سے بڑھ کر 9893 ہو گئی ۔
لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے گئے اور 2277 مقدمات زیر التواہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک جبری گمشدگیوں کے 690 کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مقدمات نمٹائے گئے۔
واضح رہے وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز،این پی اوربی این پی سمیت دیگرقوم پرست شخصیات کی جانب سے کمیشن کی رپورٹ کوگمراہ کن اور حقائق اورلاپتہ افراد کی درست تعداد چھپانے کاالزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.