اسلام آباد:
قومی اسمبلی میں کوئٹہ ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کا نام نمیران نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کوئٹہ ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کا نام نمیران نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کی دو مختلف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔
رکن قومی اسمبلی سمیع الحسن گیلانی اور اسامہ قادری کی جانب سے دو مختلف قراردادیں پیش کی گئیں۔قراردادوں میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ ملک اور جمہوریت کے لیے گراں قدر خدمات کے پیش نظر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کا نام نمیران نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
قومی اسمبلی نے دونوں قراردادوں کو متفقہ طو ر پرمنظور کرلیا ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.