قندیل اسکول تربت میں سالانہ تقریری مقابلہ کا شاندار تقریب منعقد، طلباء وطالبات نے مختلف موضوعات پر انگریزی میں اپنے خیالات کااظہارکرکے والدین، شرکاء سے دادوتحسین وصول کی،طلباء وطالبات نے اپنی تقاریر میں ٹیچرز کی عظمت، صفائی ستھرائی، تعلیم کی اہمیت،قندیل اسکول، بیسٹ ٹیچر، سماجی موضوعات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے آخرمیں قندیل اسکول تربت کے پرنسپل بالاچ دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ طلباء وطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کا بھرپور موقع فراہم کریں، وقتاً فوقتاً تقریری مقابلے اور سائنسی نمائش جیسے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ایسی تقاریب میں والدین کی شرکت بچوں وبچیوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کیلئے ہمیشہ کوشاں ہیں کیونکہ اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اوروالدین کی مشترکہ کاوشوں سے ہی بہتر تعلیمی سلسلہ کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے، تعلیم بچے کا پہلا حق ہے والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ مبذول کرائیں ان کیلئے پہلی ترجیح اپنے بچوں کی معیاری تعلیم ہونی چاہیے۔
تعلیم کے بغیر زندگی کے کسی میدان میں آگے بڑھنا ناممکن ہے۔
انہوں نے اسکول میں آئندہ تعلیمی سال سے میٹرک کی کلاسز شروع کرانے کا اعلان کیا،آخرمیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں میں شیلڈ تقسیم کئے، والدین اور شرکاء نے شاندار تقریب کے انعقادپر اسکول پرنسپل اور اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.