قلات سب تحصیل گزگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی سائٹ پرکام کرنے والے چھ مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
لیویز زرائع کے مطابق مسلح افرادنےسائٹ پر کام کرنے والے مشنری کو بھی نظر آتش کردیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیئے سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری سب تحصیل گزگ میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔
دوسری جانب ہزار گنجی میں مسلح افراد نےفائرنگ کرکے لطف علی ولد دوست محمد سولنگی نامی شخص کو قتل کردیا۔