تفصیلات کے مطابق سیسا ضلع قلات ،جی ٹی اے بی قلات اور ایپکا قلات کی مردم شماری کے معاوضہ جات کی عدم ادائیگی کے بارے میں مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیسا کے ضلعی صدر حاجی عبدالرشید بلوچ ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر عبدالسلیم شاکر، جی ٹی اے کی جانب سے ضلعی صدر خلیل احمد مغل، جنرل سیکرٹری محمد اسحاق لہڑی، سینئر نائب صدر عزیز لہڑی ڈپٹی آرگنائزر محمد ابراہیم زہری ڈپٹی جنرل سیکرٹری اللہ بخش لہڑی جبکہ ایپکا ضلع قلات کے صدر حسین بخش رئیسانی سینئر نائب صدر حاجی غلام قادر عمرانی و دیگر نے شرکت کی۔
مشترکہ میٹنگ اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کی مردم شماری میں اپنی مدد آپ کے تحت اس قومی کاز کو احسن طریقے سے مکمل کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے معاوضہ اور وہیکل ہائیرنگ کے مد میں بقیہ جات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ پیر یا منگل کے روز مشترکہ ملازمین کے پیڈ پر ڈی سی قلات کو مطالبات پر مشتمل لیٹر لکھ کر پیش کیا جائے گا اور اس سے مردم شماری اور ادائیگیوں سے متعلق تمام حقائق معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی ڈی سی کے عدم تعاون کی صورت میں سخت احتجاج کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.