سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمداسلم رئیسانی سے گزشہ روز سوشل ورکر حافظ عبدالوحید ابابکی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدیق آباد کے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ڈی سی ہاؤس سے سریاب فارم صدیق آبادشیخ واصل روڈ کو پی ایس ڈی پی 2023-24ء میں شامل کیا گیا ہے اس روڈ کو نیشنل ہائی وے سے منسلک کیاجائے گا ۔
جس سے نہ صرف عوام کو سفر کی بہترسہولت میسرآئے گی بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
سوشل ورکر حافظ عبدالوحید ابابکی نے صدیق آبادکیلئے واٹرسپلائی اسکیم کی فراہمی اور روڈ کی تعمیر کی اسکیم کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر نواب محمداسلم رئیسانی کاشکریہ ادا کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.