تربت :
عبدالرؤف برکت کے بہیمانہ قتل کے خلاف تربت سول سوسائٹی 9 اگست کی صبح پرامن خاموش واک کرے گی، امن کے خواہاں افرادکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
تربت سول سوسائٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسکول ٹیچر و طالب علم عبدالرؤف برکت کے ناحق قتل کے خلاف 9 اگست صبح ساڑھے 10 بجے تربت سول سوسائٹی کی جانب سے تربت پریس کلب سے ایک پرامن خاموش ریلی نکالی جائے گی، جس میں کیچ کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔