کوئٹہ ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگے احتجاجی کیمپ میں پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین اور رکن قومی اسمبلی علی وزیرنے شرکت کی اور لاپتہ بلوچوں کے لواحقین اور وائس فاربلوچ مسنگ پرسنزکے رہنماؤں سے اظہاریکجتی کیا ۔
منظورپشتین نے کہاہے کہ پاکستان میں بلوچ اور پشتون مظلوم کی حیثیت سے زندگی گزار رنے پر مجبور ہیں۔
لاپتہ افراد کے لواحقین کے دلوں پر کیا گزرتی ہے اس درد کو کوئی نہیں جانتا۔انہوں نے کہاہے کہ ظالم اورجابر کیخلاف بلوچ اور پشتون اقوام کو متحد ہو کر مزاحمت کرنا ہوگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.