گزشتہ روز کیچ کے کئی علاقے طوفانی ہواؤں کی زد میں رہے جس کی وجہ سے شئے کہن اور ہوت آباد میں ایران سے مکران کو بجلی سپلائی کرنے والے 132 کے وی کے 2 مین ٹاور گرگئے جس کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع پنجگور ، کیچ اور گوادر کو گزشتہ شام سے بجلی کی سپلائی معطل ہے ، جس کی وجہ سے گرمیوں کے موسم میں لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں ، جبکہ گھروں میں پانی ختم ہونے کے قریب ہے ، حکام کے مطابق کیسکو کی جانب سے ٹینیکل ٹیمں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیاگیاہے اور امکان ظاہر کیاگیاہے شب کے 2 بجے تک مکران کی بجلی بحال کی جائے گی ۔ دریں اثنا طوفانی ہواؤں کے بعد کلاتک اور کچھ دیگر علاقوں میں بارش کی بھی اطلاعات ہیں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.