کوئٹہ ۔ ضلع شیرانی دانہ سر میں میں سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
/تربت ۔ تربت کے علاقے جُوسّک میں ناملعوم افراد نے سیکورٹی فورسزکی چوکی پرہینڈگرنیڈپھینکاجوزورداردھماکے سے پھٹ گیاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
/ آواران ۔ آواران کے علاقے مشکئے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالغنی نامی شخص ہلاک ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.