پنجگور:
شہید داد جان عنایت کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری اور پنجگور میں چلنے والے قتل و غارتگری کیخلاف داد جان عنایت کے لواحقین کی جانب 27 اپریل بروز بدھ ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس سلسلے میں آج پنجگور کے مرکزی بازار میں شہید داد جان بلوچ کے لواحقین سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں اور سول سوسائٹی کے کارکنان نے پمفلیٹ تقسیم کیے۔
لواحقین کی جانب سے پیغام ہیکہ اہل پنجگور کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ اس احتجاجی ریلی کا حصہ بنیں اور داد جان عنایت کے قاتلوں کی گرفتاری تک ہمارا ساتھ دیں احتجاجی ریلی کو کامیاب بنائیں. اپنا قوم دوستی بلوچیت اور پنجگور ہونے کا ثبوت دیں. اور تمام اہل پنجگور اپنا کردار ادا کریں.
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.