بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے شہیدنصیرکمالان اورشہیداحمددادکے گیارویں برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ، ہم اس عہدوپیمان کااعادہ کرتے ہیں کہ شہداکی مشن منزل کی حصول تک جاری رہے گا۔
ترجمان نےکہا کہ پاکستان کی حیوانیت اوردرندگی کااندازہ اس واقعے سے بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ شہیدنصیرکمالان نام نہادعدالتی پیشی کے لیے پسنی سے گوادرشفٹ کرنے کے دوران پولیس کے حراست سے لے کرپہلے جبری لاپتہ کردیااورپھران کی مسخ لاشیں پھینک دیں ۔
انہوں نے کہانصیرکمالان ایک زیرک رہنما،ایک انقلابی شاعراوربلوچ قومی آزادی اورساحل کے عاشق تھے ،انہوں نے اپنی زندگی بلوچ قومی آزادی کے لیے وقف کی تھی ،ان کے تعلیم وتربیت سے بے شمارنوجوان تحریک آزادی کے مختلف صفوں میں شامل ہوگئے ،ان میں ان کاجوانسال بیٹا شہیدسمیرکمالان بھی شامل تھا ،سمیرکمالان اپنے والد کے راستے گامزن ہوکردھرتی کے لیے شہید ہوگئے ۔
بیان کے آخر میں ترجمان نے کہا کہ ،شہداکی گیارویں برسی کے موقع پرہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ پارٹی شہداکی مشن کے لیے انتھک محنت اورتدبیرسے آزادی کی تحریک کونئی بلندیوں تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔