بلوچستان اور سندھ میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دیگر پلوں کی طرح حب ندی پل کو بھی نقصان پہنچا تھا جس کی بحال کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے ٹوٹنے والے حب ندی پل کو دو ہفتے گزر گئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے پل تاحال اسے بحال نہ کیا جا سکا جس سے حب سے کراچی جانے اور آنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پل کا مرمتی کام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں 10 کلومیٹر کا اضافی راستہ طے کر کے حب بائی پاس سے گزرنا پڑتا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ حب ندی پل کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ ہم اس اذیت سے بچ سکیں۔