پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ نصیرآباد سیلاب فنڈز میں بے لگام کرپشن لوٹ مار کا پہلا بھانڈا ایری گیشن کے چیف انجنیئر قاضی عبدالرزاق نے ایکس ای این پٹ فیڈر کینال نصیرآباد سے ڈیزل پرائیوٹ کی بے ضابطگیوں پر رپورٹ طلب کرکے ثابت کردیا ہے سیلاب کے دوران ایری گیشن میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے کروڑوں راشن گیس سلینڈروں پیاز فروخت کرنے والے بھی وزیراعلی بلوچستان کے تحقیقات ٹیم کے شکنجے میں ہونگے دو ماہ بعد کمشنر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے میڈیا سے چھپ کر راشن خیمے کوٹ پلیانی کے نام پر سابق وزیر میر عبدالغفور لہڑی بزگروں سیاسی حامیوں میں تقسیم کیئے ہیں۔
کوٹ پلیانی کے حقیقی سیلاب متاثرین بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے کوٹ پلیانی کے نام پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے تقسیم امدادی کا تحقیقاتی ادارے تحقیقات کرے کن میں تقسیم کیئے گئے ہیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی جانب سے کمشنر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی بھیجی گئی۔
انہوں نے کہاکہ ترقی فاؤنڈیشن کو ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نے دباؤ ڈال کر صوبائی وزیر ایری گیشن کے بھائی کو 800 ٹوکن زبردستی دینے پر مجبور کیا ورنہ این او سی منسوخ کی دھمکی دی گئی جانبدار انتظامیہ کی تعنیاتی سے کسی صورت این جی اوز پی ڈی ایم اے کی امداد منصفانہ تقسیم ممکن نہیں ہوسکتی ہے
انہونےکہاکہ سروے کی رقم کو بندر بانٹ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے سیلاب متاثرین سے مل کر احتجاج کیا جائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.