:اسلام آباد
سپریم کورٹ پاکستان نے سابق صدرپاکستان پرویز مشرف کی اکبر بگٹی نمیرانی کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 2 رکنی بنچ 27 جولائی کو سماعت کرے گا۔
نمیران اکبر بگٹی کیس میں پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے 2مچلکے جمع کرائے تھے۔ عدالت نے 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
خیال رہے جنوری 2016 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز مشرف اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر ملزمان کو اکبر بگٹی نمیرانی کیس میں بری کر دیا تھا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے کیس سے بریت کے بعد ضمانتی مچلکے واپس لینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.