:تربت
جمعرات کی صبح سول سوسائٹی تربت کی جانب سے میونسپل کارپوریشن تربت کے دہاڑی دار خاکروب ملازمین کی چارماہ سے بندتخواہوں کی ادائیگی کے لئے ریلی نکالی گئی ۔
ریلی تربت شہرکی مختلف سڑکوں سے ہوتاہواکمشنرمکران آفس اوربعدازاں ڈپٹی کمشنرکیچ کے آفس کے سامنے دھرنادیاگیا۔
شرکاسے سول سوسائٹی تربت کے کنوینرگلزاردوست اوردیگرمزدوررہنماؤں نے خطاب کیا۔
جبکہ ڈی سی کیچ کی عدم موجودگی پراسسٹنٹ کمشنرتربت عقیل کریم نے احتجاجی مظاہرین سے ملاقات کرکے اعلی حکام سے تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=E1y9viOvPOw[/embedyt]