گوادر۔ سمندری طوفان “بائپر جوائے” کے اثرات سامنے آنے لگے، سمندر بپھرنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا۔
بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کے باعث مکران کی سمندری حدود میں طغیانی کے سبب اورماڑہ دیمی زر میں سمندر کی لہریں بپھر گئیں، سمندر کا پانی ساحلی سڑک کو پار کر کے دکانوں، بکّار اور آبادی کے علاقوں میں داخل ہو گیا۔
پانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگ شدید پریشان ہیں، سمندر میں شدید طغیانی کے سبب ماہی گیروں کی املاک کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.