بلو چستان نیشنل پارٹی کے قائد سر دار اختر جان مینگل سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی ملاقات، ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ روز بلو چستان نیشنل پارٹی کے قائد سر دار اختر جان مینگل سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ گاہ پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ملا قات کی۔
ملا قات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کی تازہ ترین صورتحال، صوبے میں امن وامان، حالات اور سیاسی و معاشی استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔