کوئٹہ:
بلوچستان کے شہر سبی اور کوئٹہ میں یکے دیگر بعد دو دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق سبی میں دھماکا میر چاکر روڈ پر چورنگی کے قریب ہوا۔ حکام کے مطابق حملے سے چند منٹ قبل ہی اسی مقام سے یوم یکجتی کشمیر کی ریلی بھی گزری تھی۔ دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جس کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا.
دوسری جانب کوئٹہ میں انسکمب روڈ پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ڈی سی آفس کے قریب کھڑے ٹرک کے اندر ہوا اور جہاں یہ دھماکا ہوا، ہاں سے تھوڑے فاصلے پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی جاری تھی۔
دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک رکا ہوا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں، اس دوران قطار میں آگے کھڑے ٹرک میں دھماکا ہوجاتا ہے اور لوگ افرا تفری کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں۔