کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بی ایس او پجار کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل زبیر بلوچ کے گھر پر مسلح افراد کی چھاپے کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے بلوچی روایات کے منافی عمل قرار دی ہے اس طرح کے غیر قانونی و غیر اخلاقی عمل سے نہ کسی سیاسی ورکر کو پر امن جمعوری جدوجہد سے دور رکھا جائے گا اور نہ اس کے حوصلے پست ہونگے.
آئے روز کیچ کے مختلف علاقے میں ایسے واقعات کا رونما ہونا موجودہ حکومت کے لیئے سوالیہ نشان نہ صرف ہے بلکہ امن و امان پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے منہ پر تھمانچہ ہے ۔ اس واقع میں ملوث تمام ملزموں کو گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعوری سیاست ہر شہری کا بنیادی ہے جسے آئین پاکستان نے دی ہے لیکن کچھ غیر سیاسی لوگ آئین کو روندنے اور سیاسی لوگوں کو ڈرا دھمکہ کر سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کے جان و مال کی حفاظت کرے لیکن موجودہ سیلکٹڈ حکومت کو نہ عوام کی جان کی پرواہ ہے نہ مال کی ایسے گنونا عمل سے کسی بھی سیاسی کارکن کو آپ جمعوری و نظریاتی سیاست سے مرعوب نہیں کر سکتے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہل ڈسٹرکٹ کیچ کے انتظامیہ کو ہٹا کر اس غیر آئینی و بلوچی روایات کے منافی عمل میں ملوث تمام مسلح افراد کو جلد از جلد قانون کے کہٹرے میں لاکر انہیں عبرتناک سزا دی جائے بصورت بی ایس او پجار سخت سے سخت احتجاج کو راستہ اپنائیگی۔
Source: Daily Azadi Quetta